شارجہ۔18جولائی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے بینک ’’یونائیٹڈ عرب بینک‘‘ کے منافع میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔امارات نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق ’’یونائیٹڈ عرب بینک ‘‘ نے 30 جون 2025 کو ختم ہونے والی پہلی ششماہی کے لیے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق بینک کا خالص منافع 50 فیصد بڑھ کر 208 ملین درہم ہو …
یونائیٹڈ عرب بینک کے ششماہی منافع میں 50 فیصد اضافہ
شارجہ۔18جولائی (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے بینک ’’یونائیٹڈ عرب بینک‘‘ کے منافع میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔امارات نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق ’’یونائیٹڈ عرب بینک ‘‘ نے 30 جون 2025 کو ختم ہونے والی پہلی ششماہی کے لیے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق بینک کا خالص منافع 50 فیصد بڑھ کر 208 ملین درہم ہو گیا جو کہ پچھلے سال اسی عرصے میں 139 ملین درہم تھا۔
اعدادوشمار کے مطابق بینک کی کل آمدنی بھی گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 24 فیصد اضافے کے ساتھ 374 ملین درہم تک پہنچ گئی۔بینک کے مطابق منافع میں اس نمایاں اضافے کی وجہ مجموعی اثاثوں میں 11 فیصد اضافہ اور خطرات کے مؤثر نظم و نسق کی پالیسی ہے۔ بینک کی بیلنس شیٹ کو مزید مستحکم کیا گیا ہے جس کی بنیاد اثاثوں کے معیار اور سرمایہ جاتی استحکام پر ہے۔
چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز شیخ محمد بن فیصل بن سلطان القاسمی نے کہا کہ 2025 کی پہلی ششماہی میں بینک کی شاندار مالی کارکردگی ہماری حکمت عملی، مؤثر نظم و نسق اور مستحکم گورننس کا واضح ثبوت ہے،ہم متحدہ عرب امارات کے اقتصادی وژن کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے دیرپا قدر پیدا کرنے کے لیے کوشاں رہیں گے۔
بینک کے سی ای او نے کہاکہ ششماہی نتائج نہ صرف آپریشنز کی مضبوطی کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ حکمت عملی کے مؤثر نفاذ کو بھی ظاہر کرتے ہیں،منافع اور اثاثوں میں مستحکم نمو ہماری توجہ صارفین کی قدر، کارکردگی اور محتاط رسک منیجمنٹ پر مرکوز رہنے کی غماز ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ آگے بڑھتے ہوئے ہم اپنی ڈیجیٹل صلاحیتوں کو مزید وسعت دیں گے، جدید پراڈکٹس متعارف کرائیں گے اور کنٹرول سسٹمز کو مزید مستحکم کریں گے۔









