یونیسف نے یمن کو طبی امدادی سامان روانہ کر دیا

اقوام متحدہ ۔ 11جولائی (اے پی پی)اقوام متحدہ کے بچوں کے امدادی فنڈ یونیسف کی جانب سے یمن کو روانہ کردہ طبی امدادی سامان دارالحکومت صنا ء تک پہنچ گیا ہے۔یمن میں یونیسف کے ترجمان محمد الا اسدی نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ 33 ٹن طبی امدادی ساز وسامان پر مبنی کارگو طیارہ صنعاءکے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتر گیا ہے۔اسدی نے بتایا ہے کہ ہیضے کے …

اقوام متحدہ ۔ 11جولائی (اے پی پی)اقوام متحدہ کے بچوں کے امدادی فنڈ یونیسف کی جانب سے یمن کو روانہ کردہ طبی امدادی سامان دارالحکومت صنا ء تک پہنچ گیا ہے۔یمن میں یونیسف کے ترجمان محمد الا اسدی نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ 33 ٹن طبی امدادی ساز وسامان پر مبنی کارگو طیارہ صنعاءکے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتر گیا ہے۔اسدی نے بتایا ہے کہ ہیضے کے مرض کے خلاف استعمال کی جانی والی ادویات کو سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو روانہ کیا جائیگا۔صحت کی عالمی تنظیم کے اعداد و شمار کے مطابق 27 اپریل سے اب تک یمن میں ہیضے سے ایک ہزار 713 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply