یونیسف کا لیبیا میں دھماکہ خیز مواد کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

160
UNICEF
UNICEF

طرابلس ۔5اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف)نے لیبیا میں دھماکہ خیز مواد کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔شنہوا کے مطابق یونیسیف نے بارودی سرنگوں سے متعلق آگاہی اور مدد کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں کہاکہ لیبیا میں افسوسناک طور پر نو بچوں کی جانیں دھماکہ خیز مواد کا شکار ہوئیں ہیں ۔

یونیسف نے کہاکہ لیبیا میں دھماکہ خیز مواد کے خلاف کارروائی کی فوری ضرورت ہے۔ یونیسیف لیبیا نے بتایا کہ کہ مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کراس نے ملک کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں ریڈیو اور پرنٹ شدہ مواد کے ذریعے 1لاکھ 50 ہزار لوگوں کو دھماکہ خیز آرڈیننس رسک کی تعلیم فراہم کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ اقدامات تعلیم اور تحفظ کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں، جس میں 38ہزار بچے براہ راست تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو دھماکہ خیز مواد کی باقیات سے لاحق خطرات سے متعلق ہیں۔ واضح رہے 2011 میں مرحوم رہنما معمر قذافی کے خاتمے کے بعد سے لیبیا تشدد اور بدامنی کی لپیٹ میں ہے۔ فوجی تنازعات میں پیچھے چھوڑا گیا دھماکہ خیز مواد مقامی آبادی کی زندگیوں کے لیے بڑا خطرہ بن گیا ہے۔