منیلا۔5اپریل (اے پی پی):فلپائن نے ایک پولٹری فارم میں برڈ فلو پھیلنے کی اطلاع دی ہے۔رائٹرز کے مطابق ورلڈ آرگنائزیشن فار اینیمل ہیلتھ (واہ) نے کہا ہے کہ فلپائن نے ملک کے وسط میں ایک پولٹری فارم پر انتہائی پیتھوجینک(ایچ فائیو این ون ) ایویئن انفلوئنزا جسے عام طور پر برڈ فلو کہا جاتا ہے کے پھیلنے کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وائرس نے فلپائن کے …
فلپائن نے ایک پولٹری فارم میں برڈفلو پھیلنے کی اطلاع

مزید خبریں
منیلا۔5اپریل (اے پی پی):فلپائن نے ایک پولٹری فارم میں برڈ فلو پھیلنے کی اطلاع دی ہے۔رائٹرز کے مطابق ورلڈ آرگنائزیشن فار اینیمل ہیلتھ (واہ) نے کہا ہے کہ فلپائن نے ملک کے وسط میں ایک پولٹری فارم پر انتہائی پیتھوجینک(ایچ فائیو این ون ) ایویئن انفلوئنزا جسے عام طور پر برڈ فلو کہا جاتا ہے کے پھیلنے کی اطلاع دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وائرس نے فلپائن کے صوبہ لیٹے کے ایک فارم پر 60,529 کے ریوڑ میں سے 4,475 پرندے مارے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ فارم چاول کے کھیتوں اور ایک ندی سے گھرا ہوا ہے جس میں جنگلی آبی پرندے اکثر آتے رہتے ہیں اور یہ آزاد اڑنے والے جنگلی پرندے اپنے فضلے کے ذریعے وائرس کو متعارف کروا سکتے تھے۔








