یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے شعبہ میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ریسکیو 1122 کے تعاون، یو ایس کے ٹی بلڈ ڈونر اینڈ میڈیکل ایڈ سوسائٹی کے اشتراک سے فرسٹ ایڈ ٹریننگ ورکشاپ، اوپن ہاؤس کا انعقاد کیا گیا۔
یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ ورکشاپ، طلبہ کو زندگی بچانے کی عملی تربیت فراہم

مزید خبریں
سیالکوٹ ،15 ستمبر (اے پی پی):یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے شعبہ میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ریسکیو 1122 کے تعاون، یو ایس کے ٹی بلڈ ڈونر اینڈ میڈیکل ایڈ سوسائٹی کے اشتراک سے فرسٹ ایڈ ٹریننگ ورکشاپ، اوپن ہاؤس کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ یونیورسٹی کے فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر تنویر علی خان شیروانی کی قیادت، شعبہ میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی کی سربراہ ڈاکٹر صبا صفدر کی زیر نگرانی منعقد ہوئی۔ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں طلبہ، شرکاء کو سی پی آر، خون بہنے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد، جلنے کی صورت میں فوری طبی اقدامات سمیت زندگی بچانے کی بنیادی عملی مہارتوں سے آگاہ کیا گیا۔ اوپن ہاؤس کے دوران طلبہ کو میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی کے شعبے میں پیشہ ورانہ مواقع، عملی دائرہ کار، مستقبل کے امکانات سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں، جبکہ طلبہ نے ماہرین، مہمانوں سے گفتگو کرکے پیشہ ورانہ رہنمائی حاصل کی۔ تقریب میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سیالکوٹ پروفیسر میریٹوریس ڈاکٹر محمد خلیق الرحمن نے خصوصی شرکت کی، شرکاء نے طلبہ کی عملی تربیت، شخصیت سازی، کمیونٹی سروس سے متعلق اقدامات کو سراہا۔








