ہری پور۔ 02 دسمبر (اے پی پی):یونیورسٹی آف ہری پور کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے باکسنگ کے قومی مقابلوں میں دو گولڈ،دو سلور اور چار برونز میڈلز حاصل کر لیے۔وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ پروگرام کے تحت منعقدہ نیشنل باکسنگ لیگ میں خیبر پختونخوا کی باکسنگ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ،دو سلور اور چار برونز میڈلز اپنے نام کر لیے۔ یونیورسٹی آف ہری پور کی زیرِ …
یونیورسٹی آف ہری پور ، باکسنگ کے قومی مقابلوں میں کھلاریوں کو دو گولڈ،دو سلور اور چار برونز میڈلز حاصل

مزید خبریں
ہری پور۔ 02 دسمبر (اے پی پی):یونیورسٹی آف ہری پور کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے باکسنگ کے قومی مقابلوں میں دو گولڈ،دو سلور اور چار برونز میڈلز حاصل کر لیے۔وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ پروگرام کے تحت منعقدہ نیشنل باکسنگ لیگ میں خیبر پختونخوا کی باکسنگ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ،دو سلور اور چار برونز میڈلز اپنے نام کر لیے۔
یونیورسٹی آف ہری پور کی زیرِ نگرانی میدان میں اُترنے والی ٹیم نے ملک بھر سے آئے کھلاڑیوں کے خلاف بھرپور مہارت اور غیر معمولی کارکردگی کا ثبوت دیا،سات روز تک جاری رہنے والی اس چیمپئن شپ کا انعقاد یو ای ٹی یونیورسٹی لاہور میں ہوا جس میں مختلف کیٹگریز کے مقابلے منعقد کیے گئے
خیبر پختونخوا کے باکسرز نے 55 اور 60 کلوگرام کیٹگری میں گولڈ میڈلز حاصل کیے جبکہ 8 اور 55 کلوگرام کیٹگری میں سلور میڈلز اپنے نام کیے۔اس کے علاوہ 47،55،65 اور 70 کلوگرام کیٹگری میں چار برونز میڈلز بھی حاصل کیے گئے۔








