لاہور۔27نومبر (اے پی پی):گورنر پنجاب،چانسلر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ یونیورسٹی کا پسماندہ اضلاع میں تعلیم دینا قابل تعریف ہے۔ نوجوانوں کو اپنے کردار و عمل سے ملک کا نام روشن کرنے میں مثبت کردار ادا کرناہے۔ بطور چانسلرجامعات میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ایکسپو سینٹر لاہور میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے 12ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ …
یونیورسٹی کا پسماندہ اضلاع میں تعلیم دینا قابل تعریف ہے، نوجوانوں کو اپنے کردار و عمل سے ملک کا نام روشن کرنے میں مثبت کردار ادا کرناہے،گورنر پنجاب

مزید خبریں
لاہور۔27نومبر (اے پی پی):گورنر پنجاب،چانسلر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ یونیورسٹی کا پسماندہ اضلاع میں تعلیم دینا قابل تعریف ہے۔ نوجوانوں کو اپنے کردار و عمل سے ملک کا نام روشن کرنے میں مثبت کردار ادا کرناہے۔ بطور چانسلرجامعات میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ایکسپو سینٹر لاہور میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے 12ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے کانووکیشن میں آنامیرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کادن طلبہ، والدین اور اساتذہ کے لئے عظیم دن ہے ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ آج ڈگری لینے والے بچوں کی جہدوجہد کی شروعات ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ نوجوانوں نے جو سیکھا ہے، معاشرے کو دینا ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ میدان عمل میں جا کر ملک و قوم اور والدین کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی تعلیم اور معاشرے کو بنانے میں اساتذہ کرام کا بہت بڑا کردار ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ آپ کی کامیابی میں بڑا حصہ آپ کے والدین کی محنت اور قربانیوں کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو مبارکباد دیتا ہوں جن کی محنت سے آج دس ہزار بچے گریجویٹ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی ایسی یونیورسٹیاں ہیں جو مالی طور پر مشکل میں چلی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر اور ان کی ٹیم یونیورسٹی میں سولر اور دیگر منصوبے شروع کرنے پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہ بد قسمتی سے پاکستان میں ریسرچ کیلئے فنڈز نہیں رکھے جاتے جن کی سب سے اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ریسرچ کے بغیر دنیا کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ قران پاک کی پہلی آیت علم سے متعلق نازل ہوئی۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا پسماندہ اضلاع میں تعلیم دینا قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت حوصلہ افزا بات ہے کہ پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی طالبات نے گولڈ میڈل حاصل کئے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آپ پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے کام کریں گی جہاں جاتے جاتے وسائل ختم ہو جاتے ہیں۔اس موقع پرگورنر پنجاب نے کانووکیشن میںطلبا کو ڈگریوں اور میڈلزسے نوازا۔کانووکیشن میں 38پی ایچ ڈی، 777ایم فل،ایم ایس،ایم بی اے اور 9481انڈر و پوسٹ گریجوایٹس کو اسناد دی گئیں ۔








