برسلز۔18جولائی (اے پی پی):یورو زون میں مہنگائی کی سالانہ شرح رواں سال جون میں بڑھ کر 2فیصد ہو گئی جو مئی 2025 میں 1.9 فیصد اور گزشتہ سال جون میں 2.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی مجموعی سالانہ مہنگائی جون 2025 میں 2.3 فیصد رہی جو مئی 2025 میں 2.2 فیصد اور گزشتہ سال جون میں 2.6 فیصد کی سطح …
یوورو زون میں مہنگائی کی سالانہ شرح اضافے سے 2 فیصد تک پہنچ گئی
برسلز۔18جولائی (اے پی پی):یورو زون میں مہنگائی کی سالانہ شرح رواں سال جون میں بڑھ کر 2فیصد ہو گئی جو مئی 2025 میں 1.9 فیصد اور گزشتہ سال جون میں 2.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی مجموعی سالانہ مہنگائی جون 2025 میں 2.3 فیصد رہی جو مئی 2025 میں 2.2 فیصد اور گزشتہ سال جون میں 2.6 فیصد کی سطح پرریکارڈ کی گئی۔یہ اعداد و شمار یورپی یونین کے شماریاتی ادارے ’’ یوروسٹیٹ ‘‘نے جاری کئے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق کم ترین مہنگائی کی شرح قبرص میں 0.5 فیصد، فرانس میں 0.9 فیصد اور آئرلینڈ میں 1.6 فیصد رہی جبکہ مہنگائی کی بلند ترین شرح رومانیہ میں 5.8 فیصد،ایسٹونیا میں 5.2 فیصد اور ہنگری اور سلواکیہ میں 4.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔مئی 2025 کے مقابلے میں سالانہ مہنگائی کی شرح پانچ رکن ممالک میں کم ہوئی جبکہ 22 ممالک میں اضافہ دیکھا گیا۔









