یوکرینی صدر کا سعودی ولی عہد سےٹیلی فونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا

75
یوکرینی صدر کا سعودی ولی عہد سےٹیلی فونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا

کیف ۔24اکتوبر (اے پی پی):یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے سعودی ولی عہد ووزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سےٹیلی فونک ابطہ کیا ۔

سعودیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران سعودی عرب اور یوکرین کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماوں نے یوکرین، روس بحران میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔خطے میں ہونے والے واقعات پر پیش رفت اور امن و استحکام کے حصول کےلیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔