رام اللہ۔24اکتوبر (اے پی پی):اسرائیلی حملوں سے غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والے افرا د کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق رات کو اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے جانے والے سینکڑوں حملوں کے بعد اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے حوالے سے تازہ ترین میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں …
اسرائیلی حملوں سے غزہ پٹی میں شہید ہونے وا لوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی،فلسطینی حکام

مزید خبریں
رام اللہ۔24اکتوبر (اے پی پی):اسرائیلی حملوں سے غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والے افرا د کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔ فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق رات کو اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے جانے والے سینکڑوں حملوں کے بعد اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے حوالے سے تازہ ترین میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5,087 ہو گئی ہے جن میں خواتین اور بچوں کی اموات 62 فیصد سے زیادہ ہے ،اس کے علاوہ 15,273 سے زیادہ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی ہمدردی کے حکام نے فوری طور پر جنگ بندی اور مزید امدادی قافلوں کو غزہ بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ادھر، عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او)کے سربراہ ٹیڈروس ازہانوم گیبریئس نے نئی اپیل میں کہا ہے کہ طبی ضروری اشیا اور ایندھن کے امداد کی ترسیل کو رکنا نہیں چاہیے کیونکہ غزہ کے کئی لوگوں کی زندگیاں امداد کی ترسیل پر منحصر ہیں ۔
غزہ اسرائیل بحران پر اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے رابطہ دفتراو سی ایچ اے نے اپنی تازہ ترین انسانی اپ ڈیٹ میں 1,000 سے زیادہ لاپتہ ہونے کی اطلاع دی ہے ،خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ ملبے کے نیچے پھنسے یا ہلاک ہوچکے ہیں۔








