یوکرینی صدر کی امریکی نمائندوں سے ملاقات، روس یوکرین تنازع پر مذاکرات کی بحالی کی کوششیں تیز
یوکرینی صدر کی امریکی نمائندوں سے ملاقات، روس یوکرین تنازع پر مذاکرات کی بحالی کی کوششیں تیز

مزید خبریں
کیف ۔7ستمبر (اے پی پی):یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے ساتھ ہونے والی بات چیت انتہائی اہم اور بامعنی رہی۔ تاس کے مطابق ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فریقین نے روس یوکرین تنازع پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے، یوکرین کے لیے سکیورٹی اور اقتصادی ضمانتوں اور موسم سرما کے لیے امدادی پیکیج پر تبادلہ خیال کیا۔یوکرین صدر نے کہا کہ یوکرین فضائی دفاع اور توانائی کے شعبے میں امریکی معاونت کے ساتھ ساتھ امریکی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی بڑی مقدار اور اس کے استعمال کے امکانات کا بھی خواہاں ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کے تیسرے دور میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت یورپی ممالک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور تینوں فریقوں نے مستقبل میں مذاکرات جاری رکھنے کے لیے دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا۔یوکرینی صدر نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ یوکرین، امریکا اور روس کے درمیان تنازع کے خاتمے کے لیے سہ فریقی مذاکرات بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔








