یوکرینی ڈرون حملہ، روس میں ڈیڑھ لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ، مال بردار ٹرین میں آگ لگ گئی

ماسکو۔29جولائی (اے پی پی):روس کے علاقے ڈونیٹسک پر یوکرینی ڈرون حملے کے نتیجہ میں ڈیڑ لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی اور ایک ریلوے سٹیشن پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی جبکہ ایک مال بردار ٹرین کوآگ لگ گئی ۔رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق پیر کی رات گئے شروع ہونے والا یوکرینی ڈرون حملہ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا جس کے دوران درجنوں یوکرینی ڈرونز نے ماکیوکا، اور …

ماسکو۔29جولائی (اے پی پی):روس کے علاقے ڈونیٹسک پر یوکرینی ڈرون حملے کے نتیجہ میں ڈیڑ لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی اور ایک ریلوے سٹیشن پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی جبکہ ایک مال بردار ٹرین کوآگ لگ گئی ۔رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق پیر کی رات گئے شروع ہونے والا یوکرینی ڈرون حملہ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا جس کے دوران درجنوں یوکرینی ڈرونز نے ماکیوکا، اور یاسینوتاایا میں بجلی کی فراہمی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا ۔حملے کے نتیجے میں بجلی کے کئی سب سٹیشن متاثر ہوئے اور علاقے میں بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ ہو گیا۔

حملے میں اضافی نقصانات اور ہلاکتوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ یوکرینی ڈرون حملے کے دوران ڈونیٹسک کے کویبیشیوسکی ضلع میں ایک بڑی آگ دیکھی گئی، جب کہ مبینہ طور پر ایک ڈرون کیفسکی ضلع میں ایک رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا۔ ڈونیٹسک کے ہمسایہ روستوو ریجن میں کامنسک،شاختنسکی، سالسک، وولگوڈونسک، بوکووسکی اور تاراسوسکی نامی علاقوں میں متعدد یوکرینی ڈرونز کو روکے جانے کے باوجود ان میں سے کچھ نے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا۔ وولگوڈونسک میں ڈرون حملے میں ایک شخص کی موت کی اطلاع ملی ۔

یہاں ڈرون حملے میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا اور اس کا ڈرائیور ہلاک ہوا۔ سالسک میں ایک گھر کی چھت کو نقصان پہنچا اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ مقامی ریلوے اسٹیشن پر بھی آگ بھڑک اٹھی۔ کم از کم ایک مسافر ٹرین کو محفوظ فاصلے پر لے جایا گیا ۔ روسی ریلوے نے اطلاع دی ہے کہ روستوو ریجن میں سالسک سٹیشن سے ٹرین کی آمدورفت عارضی طور پر اس وقت معطل کردی گئی جب ڈرون کے ملبے سے مال بردار ٹرین میں آگ لگ گئی۔ کمپنی نے کہا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ پر جلد قابو پالیا گیا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔