بیجنگ ۔23جنوری (اے پی پی):چین نے کہاکہ یوکرین بحران کے حل کے لیے مذاکرات ہی واحد درست راستہ ہیں۔شنہوا کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گوؤ جیاکن نے جمعہ کے روز میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ یوکرین بحران کے حوالے سے چین کا مؤقف واضح اور مستقل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ سیاسی حل اور بات چیت کے ذریعے تنازعات کے خاتمے کی حمایت …
یوکرین بحران کے حل کے لیے مذاکرات ہی واحد درست راستہ ہیں، چین

مزید خبریں
بیجنگ ۔23جنوری (اے پی پی):چین نے کہاکہ یوکرین بحران کے حل کے لیے مذاکرات ہی واحد درست راستہ ہیں۔شنہوا کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گوؤ جیاکن نے جمعہ کے روز میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ یوکرین بحران کے حوالے سے چین کا مؤقف واضح اور مستقل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ سیاسی حل اور بات چیت کے ذریعے تنازعات کے خاتمے کی حمایت کرتا آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روس، امریکہ اور یوکرین کے حکام پر مشتمل سکیو رٹی امور سے متعلق سہ فریقی ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس جمعہ کے روز متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والا ہے۔ترجمان نے اس پیش رفت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین ایسے تمام اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے جو کشیدگی میں کمی اور بحران کے پرامن حل کی جانب پیش رفت کا باعث بنیں۔چین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بات چیت اور سفارتی ذرائع کے ذریعے یوکرین بحران کے خاتمے کے لیے تعمیری کردار ادا کرے۔







