واشنگٹن ۔26نومبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین تنازعے کے حل سے متعلق مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ تاس کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ امریکا نے روس کے ساتھ بات چیت کا آغاز کیا ہے اور مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے متوقع نتائج سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ حتمی صورتِ حال …
یوکرین تنازع کے حل سے متعلق مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، امریکا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔26نومبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین تنازعے کے حل سے متعلق مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔
تاس کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ امریکا نے روس کے ساتھ بات چیت کا آغاز کیا ہے اور مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے متوقع نتائج سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ حتمی صورتِ حال کا تعین ابھی ممکن نہیں، تاہم پیشرفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی 28 نکاتی منصوبہ بندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فریقین اس بات کو سمجھنے لگے ہیں کہ یہ دونوں کے لیے سودمند ثابت ہو سکتی ہے۔
یوکرین کے ردِعمل پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ کیف ان مشاورتوں سے مطمئن ہے اور خود بھی چاہتا ہے کہ تنازعے کا خاتمہ ہو۔








