وکرین کے دارالحکومت کیف میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم6 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق یہ واقعہ شہر کے جنوبی علاقے ہولوسیفسکی ضلع میں پیش آیا۔وزیر داخلہ ایہوور کلیمینکو کے مطابق مسلح شخص نے پہلے سڑک پر پیدل چلنے والے افراد پر فائرنگ کی، جس کے بعد وہ ایک قریبی سپر مارکیٹ میں داخل ہو کر کچھ افراد کو یرغمال بنا لیا۔
یوکرین میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6افراد ہلاک ، 14زخمی
کیف۔19اپریل (اے پی پی):یوکرین کے دارالحکومت کیف میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم6 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق یہ واقعہ شہر کے جنوبی علاقے ہولوسیفسکی ضلع میں پیش آیا۔وزیر داخلہ ایہوور کلیمینکو کے مطابق مسلح شخص نے پہلے سڑک پر پیدل چلنے والے افراد پر فائرنگ کی، جس کے بعد وہ ایک قریبی سپر مارکیٹ میں داخل ہو کر کچھ افراد کو یرغمال بنا لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا۔ پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کے مطابق حملہ آور کی عمر 58 سال تھی۔یوکرین کی سکیورٹی سروس (ایس ایس یو) نے اس واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں پر فائرنگ اور یرغمال بنانے کے واقعے کو دہشت گردی کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔









