نیویارک۔30اگست (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹک ،اٹلی کی جیسمین پائولینی اور امریکی سٹار جسیکا پیگولا یو ایس اوپن ویمن سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ قزاخستان کی ایلینا ریباکینااور جاپان کی ٹینس سٹار نائومی اوساکا خواتین کے سنگلز مقابلو ں کے دوسرے رائونڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہو گئیں ۔ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام …
یو ایس اوپن ،ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹک ،جیسمین پاؤلینی اور جسیکاپیگولا ویمن سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں داخل
نیویارک۔30اگست (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ آئیگا سویٹک ،اٹلی کی جیسمین پائولینی اور امریکی سٹار جسیکا پیگولا یو ایس اوپن ویمن سنگلز کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ قزاخستان کی ایلینا ریباکینااور جاپان کی ٹینس سٹار نائومی اوساکا خواتین کے سنگلز مقابلو ں کے دوسرے رائونڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہو گئیں ۔
سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔ ویمن سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پولش ٹاپ سیڈڈ ٹینس سٹار آئیگاسویٹک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپانی حریف ٹینس کھلاڑی اینا شیبہاراکو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 1-6سے ہرا کر اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
فاتح کھلاڑی کا ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں مقابلہ روسی حریف اناستاسیا پائولیچنکووا سے ہوگا۔ اٹلی کی جیسمین پائولینی نے بھی دوسری رکاوٹ بآسانی عبور کر لی
،ان کو ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کی حریف کے مقابلے کے لئے نہ آنے پر واک اوور مل گیا اور وہ بلا مقابلہ تیسرے رائونڈ میں داخل ہوگئیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلو ں کے دوسرے رائونڈ کے دیگر میچز میں ڈنمارک کی نامور ٹینس سٹار کیرولین وزنائیکی ، امریکی ٹینس سٹار جسیکا پیگولا اور اٹلی کی سیرا ایرانی نے اپنے میچز جیت کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔









