یو ایس اوپن مینز سنگلز، ٹاپ سیڈ الیگزینڈر زویروف کی سخت مقابلے کے بعد تیسرے راؤنڈ میں رسائی

جرمنی کے نامور ٹینس سٹاراور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈ ڈ الیگزینڈر زویروف نے طویل اور سخت مقابلے کے بعد یو ایس اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کرلی۔

نیویارک۔4ستمبر (اے پی پی):جرمنی کے نامور ٹینس سٹاراور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈ ڈ الیگزینڈر زویروف نے طویل اور سخت مقابلے کے بعد یو ایس اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کرلی۔

بی بی سی کے مطابق رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں، جس میں شائقین ٹینس کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔آرتھر ایش سٹیڈیم میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں 29 سالہ جرمن ٹینس سٹاراورٹاپ سیڈ ڈ الیگزینڈر زویروف نے سخت مقابلے کے بعد فرانس کے کوینٹن حالیِس کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔الیگزینڈر زویروف نے 4 گھنٹے 33 منٹ جاری رہنے والے مقابلے میں فرانسیسی حریف کوینٹن حالیِس کو 4-6، 6-4، 6-7(3-7)7-6(7-3)اور 3-6سے ہرایا۔ میچ نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق رات 2:15 بجے ختم ہوا۔فرنچ اوپن چیمپئن الیگزینڈر زویروف پہلے راؤنڈ میں بھی 5 سیٹ کا میچ کھیل چکے ہیں۔

وہ اوپن دور میں کسی بھی گرینڈ سلام کے ابتدائی 2 راؤنڈز میں مسلسل 2 پانچ سیٹ کے مقابلے کھیلنے والے پہلے ٹاپ سیڈ کھلاڑی بن گئے ہیں۔الیگزینڈر زویروف نے میچ کے بعد کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ جلد اپنی بہترین فارم میں واپس آئیں گے۔ ان کے مطابق ٹاپ سیڈ ڈکے طور پر کورٹ میں اعلان ہونا خوش آئند ہے، لیکن ہر مرتبہ شکست کے قریب پہنچ جانا یقیناً خوشگوار نہیں۔الیگزینڈر زویروف کی اگلی آزمائش 25ویں سیڈ چلی کے الیخاندرو تابیلو سے ہوگی، جن کے خلاف جرمن کھلاڑی کو آج تک شکست نہیں ہوئی۔الیگزینڈر زویروف کے ڈرا میں مزید آسانی اس وقت پیدا ہوئی جب سکستھ سیڈ ڈآسٹریلیا کے ایلکس ڈی منور اور 13ویں سیڈ ڈاٹلی کے لورینزو موزیتی بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔دوسری جانب تھرڈ سیڈڈ کینیڈا کے فیلکس الیاسیم بھی حیران کن شکست کے بعد باہر ہو گئے۔