نیویارک ۔ 27 اگست (اے پی پی) امریکا نامور ٹینس سٹار سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز، وینس ولیمز، آسٹریلیا کی ایشلے بارٹے، جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا، یوکرائن کی ایلینا سویٹولینا اور امریکا کی میڈیسن کیز سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ روسی ٹینس کوئین ماریا شیراپوا، آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر، جرمنی کی انجلیق کربر، …
یو ایس اوپن ٹینس ویمنز سنگلز، ولیمز سسٹرز، ایشلے بارٹے، کیرولینا پالیسکووا، ایلینا سویٹولینا اور میڈیسن کیز دوسرے رائونڈ میں داخل

مزید خبریں
نیویارک ۔ 27 اگست (اے پی پی) امریکا نامور ٹینس سٹار سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز، وینس ولیمز، آسٹریلیا کی ایشلے بارٹے، جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا، یوکرائن کی ایلینا سویٹولینا اور امریکا کی میڈیسن کیز سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ روسی ٹینس کوئین ماریا شیراپوا، آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر، جرمنی کی انجلیق کربر، چین کی سائی سائی ژنگ، فرانس کی کیرولین گارشیا اور میزبان برنارڈا پیرا پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ منگل کو امریکا میں جاری یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے ابتدائی میچز میں امریکا کی سرینا ولیمز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف روسی کھلاڑی ماریا شیراپوا کو بآسانی سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-1 سے ہرا کر میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ امریکا ہی وینس ولیمز نے بھی بآسانی حریف چینی کھلاڑی سائی سائی ژنگ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-0 سے ہرا دیا۔ آسٹریلیا کی ٹینس کھلاڑی اور میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایشلے بارٹے نے قزاخستان کی زرینا کو پہلے سیٹ میں 1-6 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے شکست دی۔ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا نے ہم وطن حریف کھلاڑی تریزا مارٹنکووا کو ٹائی بریک پر 7-6(8-6) اور 7-6(7-3) سے مات دی۔ امریکا کی میڈیسن کیز نے جاپان کی میساکیڈوئی کو 7-5 اور 6-0 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ روسی ٹینس کوئین ماریا شیراپوا، آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر، جرمنی کی انجلیق کربر، چین کی سائی سائی ژنگ، فرانس کی کیرولین گارشیا اور میزبان برنارڈا پیرا پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔








