امریکی گالف ایسوسی ایشن (یو ایس جی اے ) کے زیر اہتمام یو ایس اوپن گالف ٹورنامنٹ کا 126 واں ایڈیشن 18جون سے امریکا میں شروع ہوگا۔
یو ایس اوپن گالف ٹورنامنٹ 18جون سے امریکا میں شروع ہوگا
کیلیفورینا۔8جون (اے پی پی):امریکی گالف ایسوسی ایشن (یو ایس جی اے ) کے زیر اہتمام یو ایس اوپن گالف ٹورنامنٹ کا 126 واں ایڈیشن 18جون سے امریکا میں شروع ہوگا۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تیاریاں عروج پر ہیں۔یہ ایک 72 ہولز پر کھیلے جانے والا ٹورنامنٹ ہے ،جوپٹسبرگ میٹروپولیٹن کے ایک مضافاتی علاقہ الیگینی کاؤنٹی،پنسلوانیا میں 18 سے 21 جون تک شیڈول ہے۔ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پی جی اے ایونٹ میں امریکی گالفر جان مائیکل سپون اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔18جون سے شروع ہونے والا یہ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 21 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا فاتح کھلاڑی 43 لاکھ ڈالر کا حقدار ٹھہرے گا۔









