دنیا کی صفِ اول کی مکسڈ مارشل آرٹس تنظیم یو ایف سی نے محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظہبی کے اشتراک سے خطے میں اپنی متوقع واپسی کا اعلان کر دیا ہے، یو ایف سی فائٹ نائٹ ابوظہبی 25 جولائی کو یاس آئی لینڈ کے اتحاد ایرینا میں منعقد ہوگی۔
یو ایف سی فائٹ نائٹ ابوظہبی 25 جولائی کو یاس آئی لینڈ کے اتحاد ایرینا میں منعقد ہوگی

مزید خبریں
ابوظہبی ۔18مئی (اے پی پی):دنیا کی صفِ اول کی مکسڈ مارشل آرٹس تنظیم یو ایف سی نے محکمہ ثقافت و سیاحت ابوظہبی کے اشتراک سے خطے میں اپنی متوقع واپسی کا اعلان کر دیا ہے، یو ایف سی فائٹ نائٹ ابوظہبی 25 جولائی کو یاس آئی لینڈ کے اتحاد ایرینا میں منعقد ہوگی۔اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق مقابلوں میں شریک فائٹرز اور فائٹ کارڈ کی مکمل تفصیلات آئندہ ہفتوں میں جاری کی جائیں گی۔ شاندار مقابلوں اور منفرد ماحول کی وجہ سے مشہور ابوظہبی ایک بار پھر آکٹاگون کے اندر ایک یادگار رات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
یہ نیا فائٹ نائٹ ایونٹ یو ایف سی اور ابوظہبی کے درمیان 2010 سے جاری طویل شراکت داری کا تسلسل ہے۔ حالیہ برسوں میں ابوظہبی نے کورونا وبا کے دوران عالمی شہرت یافتہ فائٹ آئی لینڈ کی میزبانی کی تھی، جس کے بعد یہ شہر یو ایف سی کے سب سے پُرجوش مقامات میں شامل ہو چکا ہے۔یو ایف سی فائٹ نائٹ ابوظہبی کے ٹکٹ جلد فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ شائقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بہتر موقع حاصل کرنے کے لیے جلد از جلد اپنی دلچسپی درج کرائیں۔








