لاہور۔27نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ یو این ایڈز کی رپورٹ کی سفارشات پاکستان جیسے رکن ممالک میں ایچ آئی وی کی روک تھام کیلئے مدد گار ثابت ہوں گی ایڈز کے عالمی دن کے حوالہ سے ایڈز کی عالمی رپورٹ کے اجراپر یواین ایڈز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور دیگر ممالک کے نمائندوںکی موجودگی ہمارے لیے باعثِ مسرت …
یو این ایڈز کی رپورٹ کی سفارشات پاکستان جیسے رکن ممالک میں ایچ آئی وی کی روک تھام کیلئے مدد گار ثابت ہوں گی ، ڈاکٹر فیصل سلطان

مزید خبریں
لاہور۔27نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ یو این ایڈز کی رپورٹ کی سفارشات پاکستان جیسے رکن ممالک میں ایچ آئی وی کی روک تھام کیلئے مدد گار ثابت ہوں گی ایڈز کے عالمی دن کے حوالہ سے ایڈز کی عالمی رپورٹ کے اجراپر یواین ایڈز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور دیگر ممالک کے نمائندوںکی موجودگی ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے،،ہم یکم دسمبر کو عالمی طور پر ایڈز کا دن منائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو لاہور میں ایچ آئی وی ایڈز کی روک تھام کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ حکومت پاکستان پائیدار ترقی کے ایجنڈا 2030 اور صحت تندرستی بارے اپنے اہداف کے حصول کے عزم کو سنجیدگی سے لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔ صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے یونیورسل ہیلتھ بینیفٹس پیکج کے عمل درآمد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینفٹ پیکج میں ایچ آئی وی سے زندگی بچانے والی خدمات بھی شامل ہیں ۔یہ خدمات نہ صرف ایچ آئی وی کا علاج کرتی ہیں بلکہ اس کی روک تھام میں مدد کرتی ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پیکج سے ایچ آئی وی اور اس سے متاثر ہ مریض سمیت ہر کسی کو ہر جگہ مسلسل خدمات کی فراہمی تک رسائی ہو گی۔ تمام چیلنجز کے باوجود ضروری خدمات والے پیکج کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں ۔ اس سال ایڈز کے عالمی دن کا مرکزی موضوع عالمی یک جہتی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ جو کہ پاکستان جیسے ممالک کیلئے بیماری پر قابو پانے کیلئے موقع لایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ کی سفارشات پاکستان جیسے رکن ممالک میں ایچ آئی وی کی روک تھام کیلئے مدد گار ثابت ہوگی پہلے ایڈز کی وباتھی اور اب کورونا (COVID-19) وباءنے صحت کے شعبے میں غیر مثالی بحران پیدا کر دیا ہے۔ اس وبا کے ہمارے معاشرے کے غریب اور پسماندہ افراد پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں تاہم ایچ آئی وی ایڈز اور کورونا وائرس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ہم نے حقیقی معنوں میں روک تھام کے اقدامات میں سرمایہ کاری کرنے اور مشترکہ زمہ داری نبھانے کا عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈز اور کورونا (COVID-19) کی وباء پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ ہم اپنی ذمہ داریوں کوتسلیم کرتے ہوئے ان امراض کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے پر سرمایہ کاری کے پابند ہیں۔ اس کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات نہ کئے تو مستقبل میں ہمیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔








