یکم شوال 1437ھ کا چاند نظر آگیا، (آج) عید ہوگی
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کا اعلان
اسلام آباد ۔ 5 جولائی (اے پی پی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ یکم شوال 1437ھ (آج) بدھ 6 جولائی 2016ءکو ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کو لاہور میں منعقد ہوا جس میں مولانا قاری محمد حنیف جالندھری سمیت مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں شامل تمام جید علماءکرام نے شرکت کی۔ کمیٹی کے چیئرمین نے اپنے اعلان میں کہا کہ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں سے متعلق شرعی تقاضے پورے کرتے ہوئے رویت ہلال کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ یکم شوال 1437ھ کا چاند نظر آگیا ہے اور (آج) بدھ 6 جون کو عید ہوگی۔ اس موقع پر مفتی منیب الرحمان نے چاند کی رویت سے متعلق شہادتوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا اور قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔