اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سینیٹ میں حکومت کو ایک اور بڑی کامیابی ملی، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل سینٹ سے منظور ہو گیاہے۔فرخ حبیب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عدم اعتماد کے خواب دیکھنے والی اپوزیشن کے اپنے خلاف ہی عدم اعتماد ہوگیا ہے۔