اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس اور ریٹائرڈ جج رانا شمیم کا بیان حلفی لندن میں چارلس ڈروسٹن نامی ایک ہی نوٹری پبلک تصدیق کر رہا ہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں فرخ حبیب نے کہا کہ جب بھی عدلیہ پر حملہ ہوتا ہے اس میں شریف خاندان ملوث نکلتا ہے۔