‏(ن) لیگی قیادت استعفوں کی دھمکیوں سے قوم کا وقت ضائع نہ کرے،عملی اقدام اٹھائے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ ‏(ن) لیگی قیادت استعفوں کی دھمکیوں سے قوم کا وقت ضائع نہ کرے،عملی اقدام اٹھائے،مینار پاکستان کے فلاپ شو کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ لانگ مارچ کے بعد مہنگائی مارچ کا اعلان انکے سکڑتے اور ٹھٹھرتے ایجنڈے کا …

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ ‏(ن) لیگی قیادت استعفوں کی دھمکیوں سے قوم کا وقت ضائع نہ کرے،عملی اقدام اٹھائے،مینار پاکستان کے فلاپ شو کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ لانگ مارچ کے بعد مہنگائی مارچ کا اعلان انکے سکڑتے اور ٹھٹھرتے ایجنڈے کا ثبوت ہے، پی ڈی ایم کے پاس کہنے اور کرنے کے لئے کچھ باقی نہیں۔