‏ہمیں اپنی ثقافت اور ورثے کو محفوظ کرنا ہوگا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹویٹ

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ ‏ہمیں اپنی ثقافت اور ورثے کو محفوظ کرنا ہوگا۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس سے مراد ہماری موسیقی، ادب، شاعری اور ہزاروں سالوں پر محیط ہماری تاریخ ہے۔ اس سے بھی زیادہ اہم ہمارا فلاح عامہ کا جذبہ اور ہماری اقدارہیں جو ہمیں ہمارے بڑوں اور غریبوں کا خیال رکھنا سکھاتے ہیں۔ یہ …

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ ‏ہمیں اپنی ثقافت اور ورثے کو محفوظ کرنا ہوگا۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس سے مراد ہماری موسیقی، ادب، شاعری اور ہزاروں سالوں پر محیط ہماری تاریخ ہے۔ اس سے بھی زیادہ اہم ہمارا فلاح عامہ کا جذبہ اور ہماری اقدارہیں جو ہمیں ہمارے بڑوں اور غریبوں کا خیال رکھنا سکھاتے ہیں۔ یہ دل اور روح ہی خوبصورت پاکستان ہے۔