پشاور۔15دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ 16 دسمبر دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اس عظیم قربانی کی یاد تازہ کر دیتا ہے جب سانحہ آرمی پبلک سکول میں ہمارے معصوم بچوں اور اساتذہ نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر انسانیت اورا من کے دشمن کو شکست دی، سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا ہمارا فخر ہیں، آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی چھٹی …
16دسمبرہمیں اساتذہ اوربچوں کی قربانیوں کی یاد دلاتاہے،گورنرشاہ فرمان

مزید خبریں
پشاور۔15دسمبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ 16 دسمبر دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اس عظیم قربانی کی یاد تازہ کر دیتا ہے جب سانحہ آرمی پبلک سکول میں ہمارے معصوم بچوں اور اساتذہ نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر انسانیت اورا من کے دشمن کو شکست دی، سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا ہمارا فخر ہیں، آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی چھٹی برسی پر یہاں سے جاری ایک پیغام میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ پوری قوم سانحہ آرمی پبلک سکول پر آج بھی غمزدہ ہے اور ننھے شہداء کی لازوال قربانی کو سلام پیش کرتی ہے، گورنر نے اے پی ایس شہداء کے والدین و لواحقین کے صبر و حوصلہ کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اے پی ایس کے ننھے شہدا سمیت تمام شہداءکی قربانیوں کی بدولت صوبہ میں امن قائم ہوا، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا دہشتگردی کے برے حالات سے گزرا، ہمارے بچے،جوان، بزرگ سب نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ملکر دہشتگردوں کے بلند حوصلے اور بہادری سے مقابلہ کیا اور دہشتگردوں کو شکست دی، گورنر کا کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے زخم آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور یہ ہمارے دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے متحد ہونے کا ثبوت ہیں، گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کی صورت میں دہشتگردوں نے ہمارے دل پر حملہ کیا اور ہم نے صبر و حوصلہ، استقامت اور متحد ہو کر اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ملکر دہشتگردوں کیلئے زمین تنگ کر دی اور انہیں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔








