17 ویں نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 20 فروری سے شروع ہوگی

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 17 ویں نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 20 فروری سے لیزر سٹی بائولنگ کلب، چھٹا فلور، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین …

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 17 ویں نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 20 فروری سے لیزر سٹی بائولنگ کلب، چھٹا فلور، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ میں سات کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز،ٹیم ایونٹ، میڈیا ایونٹ، لیڈیز سنگلز، ایمچور اور ڈیف مینز سنگلز کے مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن جاری ہے۔ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 25 فروری کو کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔