ایران کے نائب وزیر خارجہ حمید بعیدی نژاد برطانیہ میں سفیر، نیکولس ہاپٹن تہران میں برطانوی سفیر مقرر

تہران ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) ایران نے نائب وزیر خارجہ حمید بعیدی نژاد کو برطانیہ میں اپنا سفیر جبکہ برطانیہ نے نیکولس ہاپٹن کو تہران میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق حمید بعیدی نژاد اور نیکولس ہاپٹن نے اپنے اپنے میربان ملکوں میں وزارت خارجہ جا کر وزرائے خارجہ کو اپنے کاغذات تقرری پیش کئے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق حالات ساز گار …

تہران ۔ 06 ستمبر (اے پی پی) ایران نے نائب وزیر خارجہ حمید بعیدی نژاد کو برطانیہ میں اپنا سفیر جبکہ برطانیہ نے نیکولس ہاپٹن کو تہران میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق حمید بعیدی نژاد اور نیکولس ہاپٹن نے اپنے اپنے میربان ملکوں میں وزارت خارجہ جا کر وزرائے خارجہ کو اپنے کاغذات تقرری پیش کئے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق حالات ساز گار ہونے پر ایران اور برطانیہ نے سفیر مقرر کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply