2014ءسے سن رہے کہ حکومت فلاں دن جارہی ہے،خواجہ آصف

69
APP20-18 SIALKOT: February 18 - Foreign Minister Khawaja Muhammad Asif addressing to Ceremony of Laptops Distributing among the Intelligent students at Government College Women University. APP photo by Muhammad Munir Butt

سیالکوٹ ۔18 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اور صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاءاللہ بٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب یوتھ انیشیٹیو کے تحت سیالکوٹ کے طلباءمیں لیپ ٹاپ تقسیم کئے ،گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے سبزار میں منعقدہ تقریب میں ضلع سیالکوٹ کے مجموعی طور پر 964طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں سے 312طلبہ جبکہ 652طالبات شامل ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاکہ پنجاب حکومت نے گذشتہ10سالوں اور وفاقی حکومت نے گذشتہ 5سالوں کے دوران تعلیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی ہے قوم اس کا منافع 10یا 15سال نہیں بلکہ رہتی دنیا تک حاصل کرے گی بالخصوص وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو لیپ ٹاپ اور ایجوکیشن انڈوومنٹ جیسے تعلیم دوست کامیاب پروگراموں کے اجراءپر ضرور اجر عظیم ملے گا۔ ا