جنیوا ۔ 19 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کاکہنا ہے کہ چند افراد کی کاروائیوں کی سزا تمام فلسطینیوں کو نہیں دی جا سکتی۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق امور کے خصوصی رپورٹر برائے فلسطین مائیکل لینک نے اسرائیل سے فلسطینی عوام کو ’اجتماعی طور پر سزا دینے والے ‘ تمام تر عوامل اور کاروائیوں کو فی الفور روکنے کی اپیل کی ہے۔مائیکل لینک نے اقوام متحدہ کے جنیوا میں …
چند افراد کی کاروائیوں کی سزا تمام فلسطینیوں کو نہیں دی جا سکتی، اقوام متحدہ

مزید خبریں
جنیوا ۔ 19 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ کاکہنا ہے کہ چند افراد کی کاروائیوں کی سزا تمام فلسطینیوں کو نہیں دی جا سکتی۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق امور کے خصوصی رپورٹر برائے فلسطین مائیکل لینک نے اسرائیل سے فلسطینی عوام کو ’اجتماعی طور پر سزا دینے والے ‘ تمام تر عوامل اور کاروائیوں کو فی الفور روکنے کی اپیل کی ہے۔مائیکل لینک نے اقوام متحدہ کے جنیوا میں دفتر میں منعقدہ انسانی حقوق کونسل کی 44 ویں نشست میں پیش کردہ رپورٹ پر ایک تحریری بیان جاری کیا۔انہوں نے زور دیتے ہوئے بتایا کہ 21 ویں صدی میں بھی ’چند افراد کے مظاہروں ‘کے جواز میں فسلطینی عوام کو اجتماعی طور پر سزا دینا انصاف و قوانین کی بالا تری کی تحقیر ہے، معصوم انسانوں کو دوسرے کے فعل پر ہر گز سزا نہیں دی جا سکتی۔ یہ عمل درآمد فلسطینی عوام کے زندہ رہنے کے حق، حرکات و سکنات کی آزادی، صحت، اور مطلوبہ سطح پر معیار ِ زندگی جیسے عوامل کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہو ں نے مزید بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے سن 1976 سے ابتک 2 ہزار سے زائد فلسطینی مکانات کو منہدم کیا گیا ہے جو کہ اقوام متحدہ کی متعلقہ 54 ویں شق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔








