لاہور۔5 ستمبر (اے پی پی )سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی (تمغہ امتیاز) نے کہا ہے کہ محکمہ کی بہتری اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے ٹیم ورک انتہائی ضروری ہے‘ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز ریڈیو پاکستان، لاہور کے دورے کے موقع پر کیا۔ سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ محکمہ انفارمیشن کی ساکھ کو مزید بہتربنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جار …
محکمانہ کارکردگی کو مزید بہتربنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں‘ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو ر وکنے کیلئے جامع پروگرام ترتیب دیا گیا ہے‘سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی کی ریڈیو پاکستان لاہورکے دورہ کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔5 ستمبر (اے پی پی )سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی (تمغہ امتیاز) نے کہا ہے کہ محکمہ کی بہتری اور مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے ٹیم ورک انتہائی ضروری ہے‘ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز ریڈیو پاکستان، لاہور کے دورے کے موقع پر کیا۔ سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ محکمہ انفارمیشن کی ساکھ کو مزید بہتربنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے سروے رپورٹ بھی تیار کی جا چکی ہے تاکہ حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ادارے کی بہتری کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جا سکیں‘ ان اقدامات سے محکمہ میں کام کرنے کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے میں بھی مدد ملی گی‘ انہوں نے مزید کہا کہ محکمانہ کارکردگی کو اجاگر کرنے کیلئے ماہانہ رپورٹ شائع کی جارہی ہے‘ اور سیمینارز بھی منعقد ہورہے ہیں‘تمام مواد یوٹیوب چینل پر بھی اپلوڈ کیا جارہا ہے‘ اکبر حسین درانی نے کہا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو مضبوط بنانے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور یہ سلسلسہ کوویڈ۔19 صورتحال کے دوران بھی جاری رہا‘ انہوں نے کہا محکمہ میں موجود عملے کو موثر انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت ہے‘ ملازمین کی ملازمت کی تفصیل واضح ہونی چاہئے کیونکہ اس سے اہداف کے حصول میں مدد ملتی ہے‘ انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات میں بہتری لانے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے‘ سوشل میڈیا کو موثر انداز میں استعمال کرنے کی ضرورت کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی نے کہاکہ فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب وغیرہ کے غلط استعمال کو ر وکنے کیلئے ایک جامع پروگرام ترتیب دیا گیا ہے اوراس حوالے سے مانیٹرنگ کے عمل کو مزید سخت کیا جا رہا ہے‘ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کیلئے الگ الگ قواعدوضوابط بنائے گئے ہیں،ریڈیو پاکستان کی اہمیت کے بارے میں سیکرٹری اطلاعات نے کہاکہ ریڈیو پاکستان کی اپ گریڈیشن کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘ اس کی ساکھ بحال کرنے کی تمام تر کوششیں کی جائیں گی‘بہت جلد اس کی وہی ساکھ ہو گی جو کبھی 1960ء اور1970 ء کی دہائی میں تھی‘جس کیلئے افسران کی مناسب تربیت اور ضروری آڈٹ کی بھی ضرورت ہے‘اکبر حسین درانی نے کہا کہ ریڈیو پاکستان پر ففتھ وار جنریشن کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ایک گھنٹہ کا وقت دیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے‘ انہوں نے ہدایت کی کہ ملک کی ترقی و بہتری کیلئے مختلف ریڈیو پروگراموں کے ذریعے لوگوں میں مثبت نقطہ نظر کو فروغ دیا جائے‘انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مختلف شعبوں میں کام کرنے کیلئے بہترین انسانی وسائل تیار کریں‘اس موقع پر ڈپٹی کنٹرولر پروگرام انیلا سلیم، پروگرام منیجر حافظ نذیر امام اور سینئر پروڈیوسر سید ماجد بھی موجود تھے۔








