24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں49ہزار 809 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ،وزارت قومی صحت

73
Ministry of Health
Ministry of Health

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں49ہزار 809 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں

۔پیرکووزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ں49ہزار 809 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ،جن میں سے4340 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد کورونا ٹیسٹوں کی مثبت شرح 8.71 فیصد رہی ۔

مزید برآں اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7ریکارڈ کی گئی ہےجبکہ781مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔