اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔بدھ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 825 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 14 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 13 افراد ہسپتالوں میں اور ایک …
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 825 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت ،14 اموات رپورٹ، 29 ہزار 477 ٹیسٹ کیے گئے ، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر
مزید خبریں
اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔بدھ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 825 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 14 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 13 افراد ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 29 ہزار 477 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 8 ہزار 860, پنجاب میں 11 ہزار 56, خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 23, اسلام آباد میں 4 ہزار 23, بلوچستان میں 838,گلگت بلتستان میں 181, آزاد کشمیر میں 564 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 814 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر,گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 884 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 98 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 11 ہزار 627 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 200 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 3 ہزار 889, بلوچستان میں 15 ہزار 859, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 200، اسلام آباد میں 19 ہزار 300, خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 189، پنجاب میں 1 لاکھ 3 ہزار 314 اور سندھ میں 1 لاکھ 44 ہزار 449 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 759 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 604 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 2 ہزار 342 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 271 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 214 اموات جن میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں 149 اموات، گلگت بلتستان میں 92 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 87 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 43 لاکھ 47 ہزار 155 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 894 مریض زیر علاج ہیں۔








