اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔پیر کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1 ہزار 123 نئے کیس اور 12 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 27 ہزار 953 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 11 ہزار 313، پنجاب میں 8 ہزار 585، خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 584، اسلام آباد میں 2 ہزار 608، بلوچستان میں 732،گلگت بلتستان میں 402، آزاد کشمیر میں 729 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 16 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 884 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 119 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 13 ہزار 242 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 93 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 4 ہزار 237، بلوچستان میں 15 ہزار 954، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 279، اسلام آباد میں 20 ہزار 89، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 649، پنجاب میں 1 لاکھ 4 ہزار 554 اور سندھ میں 1 لاکھ 46 ہزار 331 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 835 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 631 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 365 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 279 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 222 اموات،بلوچستان میں 151 اموات، گلگت بلتستان میں 92 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 95 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 44 لاکھ 86 ہزار 843 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 879 مریض زیر علاج ہیں۔