26 ویں آئینی ترامیم کی منظوری کے دوران کوئی غیر متعلقہ شخص ایوان یا گیلریوں میں داخل نہیں ہوا ، سردار ایاز صادق

109

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترامیم کی منظوری کے دوران کوئی غیر متعلقہ شخص ایوان یا گیلریوں میں داخل نہیں ہوا ، بغیر شواہد کے الزامات لگانا درست نہیں ہے ۔

منگل کو قومی اسمبلی جلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے نکتہ اعتراض پر اپنے ریمارکس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ 26ویں آئینی ترامیم کے دن پریس گیلری میڈیا کے نمائندوں سے کچھا کچھ بھری ہوئی تھی، ان کی نظر سے کوئی نہیں چھپ سکتا ،ایوان اور گیلریوں میں وہ ہی سارجنٹ موجود تھے جو قومی اسمبلی کے ملازمین ہیں ،کوئی غیر متعلقہ شخص موجود نہیں تھا ، اس لئے بغیر شواہد کے یہ الزام درست نہیں ہے ۔