26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے ، فیصل کریم کنڈی

69
Faisal Karim Kundi
Faisal Karim Kundi

کراچی۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے ، آئینی ترمیمی بل دو تہا ئی اکثریت سےمنظور ہو ا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں مقامی ہوٹل میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔گورنر پختونخوا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی ہروقت احتجاج اور دھرنوں کی باتیں کرتے ہیں لیکن صو بہ میں درپیش مسائل پر بات نہیں کرتے جہاں مسائل میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا صوبہ میں صحت کے شعبہ پر توجہ دیں ،سندھ نے بہترین اسپتال بنائے ہیں۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک انصاف چاہتی ہے ملک ترقی نہ کرے اورسیاسی عدم استحکام ہو جسے اپنے عزائم میں ناکامی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ترقیاتی سرگرمیاں منجمند ہیں او امن وامان کی صورتحال خراب ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایکسپو سینٹر میں عالمی نمائش جاری ہے اور ا ٓرٹس کونسل میں ورلڈ کلچر فیسٹیول جاری ہے۔