اقوام متحدہ ۔30اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اتوار کے روز29 اکتوبر کو 30 سے زیادہ امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے ہیں جو اس علاقے میں اجازت ملنے کے بعد سے انسانی امداد کی یہ سب سے بڑی کھیپ ہے۔ برطا نوی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (اوسی ایچ اے ) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ …
29 اکتوبر کو 30 سے زیادہ امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے ، اقوام متحدہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔30اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اتوار کے روز29 اکتوبر کو 30 سے زیادہ امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے ہیں جو اس علاقے میں اجازت ملنے کے بعد سے انسانی امداد کی یہ سب سے بڑی کھیپ ہے۔ برطا نوی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (اوسی ایچ اے ) نے اپنے بیان میں کہا ہے
کہ پانی، خوراک اور طبی سامان لے جانے والے 33 ٹرک مصر کے ساتھ رفح بارڈر کراسنگ سے گزرے ہیں۔واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو امداد کی بحالی کے بعد سے کل 117 ٹرک رفح کے راستے غزہ میں داخل ہو چکے ہیں۔ تاہم او سی ایچ اے نے خبردار کیا ہے کہ بدامنی سمیت انسانی صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے مستقل بنیادوں پر بہت زیادہ امداد کی ضرورت ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ طبی آلات اور صفائی ستھرائی سے متعلق سہولیات کو چلانے کے لیے ایندھن اور پانی کی فوری اور شدید ضرورت تھی۔7
کتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے جواب میں، اسرائیل نے غزہ کا مکمل محاصرہ قائم کر دیا تھا جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع نے اعلان کیا تھا کہ ’وہاں نہ بجلی ہو گی، نہ خوراک، نہ ایندھن۔‘اس سے قبل روزانہ تقریباً 500 ٹرک امداد اور دیگر سامان لے کر اس علاقے میں داخل ہوتے تھے۔







