35ویں نیشنل گیمز کی تیاریوں کیلئے پنجاب کی ٹیموں کے تربیتی کیمپس کے روزانہ دو سیشن جاری ہیں،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب

لاہور۔26نومبر (اے پی پی):سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام 35ویں نیشنل گیمز کی تیاریوں کیلئے پنجاب کی ٹیموں کے تربیتی کیمپس کے روزانہ دو سیشن جاری ہیں، نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری تربیتی کیمپس کی نگرانی کررہے ہیں،ڈی جی سپورٹس پنجاب نے بدھ کے روز ٹریننگ کیمپس کا معائنہ کیا، انہوں نے کھلاڑیوں اور کوچز کی کارکردگی کو سراہا،ڈی جی سپورٹس نے اس موقع پر …

لاہور۔26نومبر (اے پی پی):سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام 35ویں نیشنل گیمز کی تیاریوں کیلئے پنجاب کی ٹیموں کے تربیتی کیمپس کے روزانہ دو سیشن جاری ہیں، نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری تربیتی کیمپس کی نگرانی کررہے ہیں،ڈی جی سپورٹس پنجاب نے بدھ کے روز ٹریننگ کیمپس کا معائنہ کیا، انہوں نے کھلاڑیوں اور کوچز کی کارکردگی کو سراہا،ڈی جی سپورٹس نے اس موقع پر کہا ہے کہ کھلاڑیوں اور کوچز کی پرفارمنس کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جارہا ہے،امید ہے ہمارے کھلاڑی نیشنل گیمز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کریں گے، تربیتی کیمپس میں کھلاڑیوں کو بہترین ٹریننگ کیساتھ رہائش اور کھانے کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں

ڈی جی سپورٹس پنجاب نے مزید کہا ہے کہ وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی سربراہی میں پنجاب کا دستہ نیشنل گیمز میں شریک ہوگا۔پنجاب سٹیڈیم میں اتھلیٹکس اور رگبی کے کیمپس میں کھلاڑی پریکٹس رہے ہیں، اتھلیٹکس کیمپ میں کوچ محمد اعجاز نے کھلاڑیوں کو جدید تکنیکس سے آگہی دی اورگرلز اینڈ بوائز کھلاڑیوں کے درمیان الگ الگ اتھلیٹکس کے مقابلے بھی کروائے گئے، رگبی کے ٹریننگ کیمپ میں 20کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں کوچز نے کھلاڑیوں کے درمیان پریکٹس میچ کروایا ، آرچری ٹریننگ کیمپ میں 8گرلز اینڈ بوائز کھلاڑیوں کو کوچز نے ٹریننگ دی ہے، کوچز نے کھلاڑیوں کو صحیح نشانہ لگانے کی ٹریننگ دی،جمنازیم ہال میں والی بال کیمپ میں کوچز نے کھلاڑیوں کو جدیدطریقے سکھائے، والی بال کیمپ میں 12کھلاڑی ٹریننگ حاصل کررہے ہیں۔

مزید خبریں