لاہور۔29نومبر (اے پی پی):35 ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں اولمپک مشعل ہفتہ کے روز سنٹرل پولیس آفس لاہور پہنچی، جہاں اس کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ اولمپک ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں چیف سپورٹس آفیسر پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ڈی آئی جی اطہر اسماعیل نے سیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود سے اولمپک مشعل وصول کی۔بعد ازاں ڈی آئی جی اطہر اسماعیل نے اولمپک مشعل ٹگ آف …
35 ویں نیشنل گیمز کی اولمپک مشعل سنٹرل پولیس آفس پہنچ گئی،پنجاب پولیس کے 573 ایتھلیٹس نیشنل گیمز میں حصہ لیں گے،ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔29نومبر (اے پی پی):35 ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں اولمپک مشعل ہفتہ کے روز سنٹرل پولیس آفس لاہور پہنچی، جہاں اس کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ اولمپک ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں چیف سپورٹس آفیسر پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ڈی آئی جی اطہر اسماعیل نے سیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود سے اولمپک مشعل وصول کی۔بعد ازاں ڈی آئی جی اطہر اسماعیل نے اولمپک مشعل ٹگ آف وار، باسکٹ بال، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کے سپرد کی جنہوں نے نیشنل گیمز مشعل ریلی کا باقاعدہ آغاز کیا۔پنجاب پولیس کے 250 سے زائد ایتھلیٹس نے اولمپک مشعل کے ہمراہ ریگل چوک، لاہور ہائی کورٹ، جی پی او چوک، انار کلی اور پنجاب پبلک لائبریری سے گزرتے ہوئے سنٹرل پولیس آفس تک ریلی نکالی۔ سی پی او آمد پر پولیس بینڈ کی جانب سے بگل اور ملی نغموں کی دھنیں بجائی گئیں جبکہ گیٹ پر گھڑ سوار پولیس دستے نے ریلی کی قیادت سنبھالی۔
پولیس کے نیشنل فٹبالر مرید گجر نے اولمپک مشعل سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے سپرد کی۔تقریب میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم، سیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے خزانچی احمر ملک، اولمپیئنز شہباز سینئر، قاسم خان، خالد حمید اور صدر پاکستان ریلویز سپورٹس بورڈ حفیظ اللہ نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل آئی جیز محمد کامران خان، ہمایوں بشیر تارڑ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ایس ایس پیز، ٹیم پیٹرنز، کوچز، منیجرز اور کپتان بھی موجود تھے۔آئی جی پنجاب نے اولمپک مشعل پاکستان ریلویز سپورٹس بورڈ کے سربراہ حفیظ اللہ کے سپرد کی۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ کراچی میں منعقد ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز میں پنجاب پولیس کے 573 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے نیشنل گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں نے گزشتہ دو برس میں قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 12 گولڈ، 19 سلور اور 52 برونز میڈلز جیت کر محکمے کا نام روشن کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس ایتھلیٹس کبڈی، آرچری، ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، بیس بال، باڈی بلڈنگ سمیت متعدد مقابلوں میں حصہ لیں گے جبکہ جوڈو، کراٹے، روئنگ، شوٹنگ، تائیکوانڈو، ٹگ آف وار، ریسلنگ، ووشو اور ویٹ لفٹنگ کے ایونٹس میں بھی پولیس پلئیرز نمائندگی کریں گے۔
تقریب کے اختتام پر صدر آل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ آئی جی پنجاب نے اولمپئن ارشد ندیم، سیکرٹری اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود، اولمپئن شہباز سینئر، قاسم خان اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے خزانچی احمر ملک کو پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کی جانب سے سووینئرز پیش کیے۔








