4 جولائی تک امریکا کے 160 ملین بالغ شہریوں کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں دے دی جائیں گی،جوبائیڈن

واشنگٹن۔5مئی (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکا میں کورونا ویکسین پروگرام کے حوالے سے نئے اہداف کا اعلان کیا ہے۔ صدر بائیڈن نے واشنگٹن میں کہا کہ رواں برس 4 جولائی امریکا کے یوم آزادی تک 160 ملین بالغ شہریوں کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں دے دی جائیں گی، اس کے علاوہ 70فیصد شہریوں کو کم از کم ویکسین کی ایک خوراک مل جائے گی۔انہوں نے کہا …

واشنگٹن۔5مئی (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکا میں کورونا ویکسین پروگرام کے حوالے سے نئے اہداف کا اعلان کیا ہے۔ صدر بائیڈن نے واشنگٹن میں کہا کہ رواں برس 4 جولائی امریکا کے یوم آزادی تک 160 ملین بالغ شہریوں کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں دے دی جائیں گی،

اس کے علاوہ 70فیصد شہریوں کو کم از کم ویکسین کی ایک خوراک مل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے آئندہ دو ماہ کے دوران کم از کم ایک سو ملین ویکسین کی خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔ صدر بائیڈن نے ایک مرتبہ پھر تمام شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کی تاکید کی ہے۔