عارف والا ۔ 04 نومبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 500 کلو گرام جعلی شہد ، کیمیکل اور سامان برآمد کرلیا ۔
ٹبہ نانک سرمیں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی شہد بنانے والے خفیہ یونٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 500کلوگرام تیارجعلی شہد، کیمیکل،چینی،گلوکوزودیگر سامان برآمد کرلیا ۔ یونٹ کا مالک فرارہوگیا ۔ تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔