44 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے افسران کے وفد کا ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن ہیڈ کواٹرز کا دورہ

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):44 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے افسران کے وفد نے منگل کو ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی سی) ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا۔ان کے دورے کا مقصد مختلف میڈیا آرگنائزیشنز میں پیشہ وارانہ کام کا براہ راست مشاہدہ کرنا تھا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے پی پی سبین عثمان خٹک نے وفد کے شرکاء کو ادارے کے مختلف شعبہ جات اور ان کے …

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):44 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے افسران کے وفد نے منگل کو ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی سی) ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا۔ان کے دورے کا مقصد مختلف میڈیا آرگنائزیشنز میں پیشہ وارانہ کام کا براہ راست مشاہدہ کرنا تھا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے پی پی سبین عثمان خٹک نے وفد کے شرکاء کو ادارے کے مختلف شعبہ جات اور ان کے کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر نیوز شمائلہ عندلیب اور ڈائریکٹر اردو نیوز سروس عبدالحمید تبسم بھی موجود تھے۔ وفد نے انگلش نیوز سروس، اردو نیوز سروس،سٹوڈیوز اور اے پی پی ڈیٹا سینٹر سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور کام کے حوالے سے سوالات بھی کئے۔