اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):وزیر مملکت برائے وزارت منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات چوہدری ارمغان سبحانی کا 5 اگست کے موقع پر کہنا تھا کہ آج 5 اگست کا دن جموں و کشمیر کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کی یاد دلاتا ہے،یہ وہ دن ہے جب بھارت نے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے ذریعے نہ صرف اقوامِ متحدہ کی قراردادوں بلکہ اپنے ہی آئین اور وعدوں کی …
5 اگست کے موقع پر کہنا تھا کہ آج 5 اگست کا دن جموں و کشمیر کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کی یاد دلاتا ہےچوہدری ارمغان سبحانی

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):وزیر مملکت برائے وزارت منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات چوہدری ارمغان سبحانی کا 5 اگست کے موقع پر کہنا تھا کہ آج 5 اگست کا دن جموں و کشمیر کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کی یاد دلاتا ہے،یہ وہ دن ہے جب بھارت نے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے ذریعے نہ صرف اقوامِ متحدہ کی قراردادوں بلکہ اپنے ہی آئین اور وعدوں کی دھجیاں اڑا دیں، یہ دن بھارتی ریاست کے اس جبر، بربریت اور غیر آئینی اقدامات کی علامت ہے جس کا سامنا کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت، جو خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہتا ہے، آج انسانی حقوق کی پامالی، آبادیاتی تبدیلی اور کشمیریوں کی آواز دبانے میں سرفہرست ہے۔ پانچ اگست 2019 کو، بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے ایک پوری قوم کے سیاسی، معاشی، ثقافتی اور انسانی حقوق پر شب خون مارا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو ان کا حقِ خودارادیت تسلیم کرتا ہے اور ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ ہم بھارت کے غاصبانہ قبضے، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور غیر آئینی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیرِ اعظم پاکستان اور حکومتِ پاکستان کی پالیسی واضح ہے، جموں و کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور کشمیری عوام کی آواز ہر عالمی فورم پر بلند کی جاتی رہے گی۔ ہم اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیری عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے اور بھارت کو انسانی حقوق کے احترام پر مجبور کرے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ظلم کی سیاہ رات جلد ختم ہوگی، اور آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔








