اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کیے گئے 5 اگست 2019 کے اقدامات بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔منگل کویومِ استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کشمیری عوام کے ساتھ ہوئی ناانصافی اور جبر …
5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں، وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کیے گئے 5 اگست 2019 کے اقدامات بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔منگل کویومِ استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کشمیری عوام کے ساتھ ہوئی ناانصافی اور جبر کی علامت ہے، بھارت نے کشمیر کی شناخت اور خودمختاری کو پامال کیا ہے،بھارت کی جانب سے کیے گئے 5 اگست 2019 کے اقدامات بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے،کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،حقِ خودارادیت کشمیری عوام کا ناقابلِ تنسیخ حق ہے۔ سردار اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کیلئے آواز اٹھاتا رہے گا،یومِ استحصال پر مظلوم کشمیریوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔








