استور۔ 07 جنوری (اے پی پی):ضلع استور کے ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد صلاح الدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز 8 جنوری 2024 سے کیا جائے گا، اس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ،عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہےکہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے تاکہ بچوں کو پولیو جیسی موذی بیماری سے بچایا جا سکے ،انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت استور نے تمام وسائل بروکار لا رہی ہے ،تمام سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ، پولیو مہم 8 جنوری سے 12 جنوری 2024 تک جاری رہے گی۔