102

ریاض ۔6فروری (اے پی پی):سعودی امدادی ایجنسی کے ایس ریلیف نے اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تعاونیمن کو قابلِ تجدید توانائی میں بااختیار بنائے گا ۔ایس پی اے کے مطابق اس منصوبے میں شمسی توانائی سے چلنے والے گھریلو آلات جیسے لالٹین، چولہے اور روایتی اوون کی تیاری اور تشہیر کے لیے تربیت شامل ہے۔

مزید برآں یہ اقدام شمسی توانائی پر مبنی متبادل ذرائع فراہم کرتا ہے جن میں بنیادی روشنی کرنے والے اور کھانا پکانے کے گھریلو آلات شامل ہیں ۔

یو این ڈی پی کے پروجیکٹ منیجر علا علی نے کہا کہ اس منصوبے کی توجہ کمزور کمیونٹیز کی توانائی کی ضروریات پورا کرنے پر مرکوز ہے۔ یو این ڈی پی کے عہدیدار نے نشاندہی کی کہ یہ اقدام یمن کو تجارتی ضروریات سے چلنے والے منصوبوں کے قیام میں بھی مدد فراہم کرے گا ۔