6 ستمبر ہماری قومی و عسکری تاریخ کا انتہائی اہم اور یاد گار دن ہے ،یہ ہمیں ان ایام کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کی بہادر فوج اور پوری قوم نے متحد ہو کر بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی آزادی اور قومی وقار کا دفاع کیا ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری

فیصل آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری قومی و عسکری تاریخ کا انتہائی اہم اور یاد گار دن ہے جو ہمیں ان17 ایام کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کی بہادر فوج اور پوری قوم نے متحد ہو کر بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی آزادی اور قومی وقار کا دفاع کیاجبکہ یہ وہ موقع …

فیصل آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری قومی و عسکری تاریخ کا انتہائی اہم اور یاد گار دن ہے جو ہمیں ان17 ایام کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کی بہادر فوج اور پوری قوم نے متحد ہو کر بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی آزادی اور قومی وقار کا دفاع کیاجبکہ یہ وہ موقع تھا جب پاکستانی قوم نے اپنی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کے بے مثال مظاہرہ سمیت مشترکہ جدوجہد کی ایسی مثال قائم کی جو آنے والی نسلوں کےلئے ہمیشہ مشعل راہ کا کام کرتی رہے گی۔وہ اتوار کے روز ہریاں والا چوک ڈی گراﺅنڈ فیصل ۱ٓباد میںٹیانشی انٹر نیشنل کمپنی پاکستان (ٹائینز) کے اشتراک اور وائس آف پاکستان کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے منعقدہ استحکام پاکستان کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے جس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب،ر رکن صوبائی اسمبلی چیئرمین پی ایچ اے و ایف ڈی اے چوہدری لطیف نذر، رضا نصراللہ گھمن ، سینئر سیلز ڈائریکٹر ٹائینز کمپنی یوسف سلطانی اورسینئر صحافی و اینکر پرسن ذالفقار راحت سمیت سول سوسائٹی کے مختلف مکاتب فکر کے اہم افراد بھی بڑی تعدادمیں موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کو پاکستان کی بہادربری، بحری، فضائی ا فواج اور پوری قوم نے متحد ہو کراپنے سے10گنا بڑی عددی قوت کے حامل دشمن ملک انڈیا کی بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی آزادی اور قومی وقار کا دفاع کیاتھا اور یہ وہ موقع تھا جب پاکستانی قوم نے اپنی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا اور ایسی مشترکہ جدوجہد کی جو آنے والی نسلوں کےلئے ہمیشہ مشعل راہ کا کام کرتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تحفظ ہماری قومی ذمہ داریوں میں شامل ہے لہٰذا، ہم اس اہم اور ترجیحی ذمہ داری کو نبھانے کےلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وہ ان شہداکو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اسی طرح ہمارے غازی بھی لائق ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں57 اسلامی ممالک ہیں جن میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ۔انہوں نے کہا کہ پوری اسلامی دنیا میں سب سے زیادہ عددی قوت کے حامل ہمارے پاکستانی نوجوان ہیں جن پر اس ملک کے دفاع کے تحفظ کا فرض بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اللہ تعالیٰ نے زندگی کے ہر میدان میں فتح و نصرت عطا کی اور وہ کہتے ہیں کہ انسان صرف محنت و جدوجہد ہی کرسکتا ہے جبکہ کامیابی اللہ تعالیٰ کی ذات عطا فرماتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اور آپ کا ایمان اللہ تعالی پر ہے یہی وجہ ہے کہ آپ نے دیکھا کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس کی بیماری آئی جس کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت ہل گئی حتیٰ کہ وہ ترقیاتی یافتہ ممالک بھی متاثر ہوئے جن کا صحت کے شعبہ کا بجٹ سب سے زیادہ تھا لیکن اس کے برعکس محدود وسائل کے باوجودہم میں اور ہمارے وزیراعظم عمران خان میں ایمان کاجذبہ تھا جنہوں نے کہا کہ ہم ایک قوم بن کر اس بیماری سے لڑیں گے نیز پاکستان میں جو غریب ہیں وہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے