آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی ملاقات، ریلیف کے لیے احکامات جاری

لاہور۔26نومبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے بدھ کے روزسنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سن کر فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔سب انسپکٹر شفقت علی کی پروموشن کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کو ریلیف دینے کی ہدایت …

لاہور۔26نومبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے بدھ کے روزسنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔

آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سن کر فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔سب انسپکٹر شفقت علی کی پروموشن کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کو ریلیف دینے کی ہدایت جاری کی۔ اسی طرح، لیڈی سب انسپکٹر انعم سلیم کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کو ریلیف کی ہدایت کی گئی۔

مزید برآں، مرحوم کانسٹیبل حافظ شہباز کی بیوہ کی بیٹی کے سکالرشپ کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف دینے کی ہدایت کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی فوری احکامات جاری کئے۔