لندن۔28نومبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل (ہفتہ کو)مزید 4 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ پہلا میچ برینٹ فورڈ اور برنلے کی ٹیموں کے درمیان جی ٹیک کمیونٹی اسٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ مانچسٹرسٹی اور لیڈز یونائیٹڈ کی …
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 29نومبر کو مزید 4میچ کھیلے جائیں گے

مزید خبریں
لندن۔28نومبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل (ہفتہ کو)مزید 4 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
پہلا میچ برینٹ فورڈ اور برنلے کی ٹیموں کے درمیان جی ٹیک کمیونٹی اسٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا،دوسرا میچ مانچسٹرسٹی اور لیڈز یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان اتحادسٹیڈیم،مانچسٹرمیں کھیلا جائے گا
،تیسرے میچ میں سنڈرلینڈاور اے ایف سی بورن مائوتھ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ سٹیڈیم آف لائٹ، سنڈرلینڈ، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ 29نومبربروز ہفتہ کا چوتھا اور آخری میچ ایورٹن اور نیوکیسل یونائیٹڈ کے درمیان ہل ڈکنسن سٹیڈیم، لیورپول، انگلینڈمیں کھیلا جائے گا۔
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 127واں ایڈیشن ہے۔
لیورپول کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کےلئے کوشاں ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن میں شامل 20 کلبوں کی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن لیورپول،آرسنل،آسٹن ولا،بورن مائوتھ،برینٹ فورڈ،برائٹن اینڈ ہوو البیون،برنلے،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،لیڈز یونائیٹڈ،مانچسٹر سٹی،مانچسٹر یونائیٹڈ،نیوکیسل یونائیٹڈ،ناٹنگھم فارسٹ،سنڈرلینڈ،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور وولور ہیمپٹن شامل ہیں۔








